Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو کراچی میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی پیشکش کے بعد ٹیم مینجمنٹ سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کی لیکن کوچز کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کراچی میں گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہے۔ حال ہی میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ مکمل مختلف تھا، بھارت کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ پہلے سے شیڈول تھا، اس میچ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹرز کو بھی دعوت دی گئی تھی اور وہ ٹیسٹ میچ بہت خاص تھا۔