Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم دو درجے ترقی پا کر پانچویں پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں رہنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اسٹیو اسمتھ دوسرے اور مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں 65 رنز کی اننگز کھیلنے والے اسد شفیق بھی 18ویں نمبر پر آ گئے جبکہ اظہر علی کا 27واں نمبر ہے۔
بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے اور جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ فاسٹ بولر محمد عباس 14ویں نمبر پر براجمان ہیں۔