Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دراز قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں لگا لیں۔ محمد عرفان کو آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 3 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کی تھی جس کے بعد اگلی ہی سیریز میں انہیں ڈراپ کر دیا گیا۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے، مکمل فٹ ہوں اور امید ہے پاکستانی ٹیم میں جلد واپسی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تمام توجہ پی ایس ایل پر ہے، کوشش کروں گا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملتان سلطانز کو ہر میچ میں کامیابی دلاؤں۔
شان مسعود پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ شان مسعود جس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں بھی ملتان سلطانز کو اچھے سے لے کر چلیں گے۔
محمد عرفان نے مزید کہا کہ تین میچ ملتان میں ہیں، یہ جنوبی پنجاب کے لیے خوشی کی بات ہے، ملتان سلطانز کے جیتنے سے جنوبی پنجاب کا نام بڑھے گا، امید ہے پی ایس ایل فائیو کے کامیاب انعقاد کے بعد مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔