Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم پاکستان میں چار میچز کھیلے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور ایک ون ڈے میچ شامل ہے۔ لاہور قلندرز اور ایم سی سی کے درمیان میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ ٹی ٹوئنٹی ہو گا۔
اگلے تینوں میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 16 فروری کو پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کی ٹیمیں ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ ناردرن اور ایم سی سی کی ٹیمیں 17 فروری کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ لیں گی۔
ایم سی سی کی ٹیم دورہ پاکستان پر آخری میچ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ بھی ٹی ٹوئنٹی ہو گا۔ یاد رہے ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے۔