Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ ڈیرن سیمی کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ویسٹ انڈین کرکٹر نے پاکستان آمد سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو میں پیغامات بھی دیئے۔
ڈیرن سیمی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں انعقاد بہت معنی خیز ہو گا اور میں پشاور زلمی کی فیملی کو جوائن کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔