آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اپنا کرکٹ کیریئر بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو حال ہی میں آسٹریلیا کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا تھا۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ میں نے بی بی ایل 20-2019 کے سیزن میں بریک لی، میں نے یہ بریک اس لیے لی کیونکہ اپنے ذہن اور جسم کو آنے والی سیریز کے لیے تیار کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لگاتار دو ایونٹس آ رہے ہیں اور شاید یہی وہ فارمیٹ ہے جس سے میں سب سے پہلے ریٹائر ہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے شیڈول دیکھا ہے اور میرے لیے یہ بہت مشکل ہو گا کہ تینوں فارمیٹس کھیلوں، میری نیک خواہشات ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں جو تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتے ہیں۔