Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان ایک روزہ میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے مصروف ہونے کی وجہ سے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدر اور عمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کے 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔
کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایم سی سی اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کی ٹیم میں موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز ٹیم: سعود شکیل (کپتان-سندھ)، احسان عادل (سینٹرل پنجاب)، حسن محسن (سندھ)، عمران بٹ (بلوچستان)، عمران رفیق (سدرن پنجاب)، محمد عرفان خان (سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون)، محمد اصغر (بلوچستان)، عمیر بن یوسف (سندھ)، روحیل نذیر، (وکٹ کیپر-ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا)، ثمین گل (خیبرپختونخوا) اورذیشان ملک (ناردرن)۔
ناردرن ٹیم: روحیل نذیر، (کپتان-وکٹ کیپر)، فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان (انڈر-19)، منیر ریاض (انڈر-19)، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان (انڈر-19)، زید عالم اور ذیشان ملک۔