Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اور افتتاحی تقریب سے پہلے یہ تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ جنرل انکلوژرز میں شائقین کرکٹ سیڑھیوں پر نہیں بلکہ کرسیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔
پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں مکمل طور پر کرسیاں لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے 5 جنرل انکلوژرز میں 15 ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ آؤٹ فیلڈ کا کام بھی جاری ہے جبکہ پریکٹس اور میچز کے لیے بھی پچز بنائی جا رہی ہیں جو بیٹنگ کے لی سازگار ہوں گی۔
افتتاحی تقریب کے لیے سامان بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ نیشن اسٹیڈیم کراچی مجموعی طور پر نو میچز کی میزبانی کرے گا۔