Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کئی غیرملکی بیٹسمینوں نے تو دھوم مچائی مگر غیرملکی بولرز اپنا جادو نہ دکھا سکے۔ پی ایس ایل کے ٹاپ بولرز کی بات کی جائے تو سب پاکستانی بولرز ہی نظر آتے ہیں۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض 45 میچز میں 65 وکٹیں لے کر اب تک کے ٹاپ بولر ہیں۔ حسن علی نے 36 میچز میں 51 اور محمد نواز نے 43 میچز میں 43 وکٹیں لیں۔
محمد سمیع 42 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور فہیم اشرف 39 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ غیرملکی ٹاپ بولرز کی بات کی جائے تو کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ٹائمل ملز سب سے اوپر ہیں۔
انھوں نے 18 میچز میں 23 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شین واٹسن نے 37 میچز میں 23 وکٹیں لیں۔ آندرے رسل نے 21 اور سنیل نارائن نے 20 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔