Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں جہاں قومی بیٹسمینوں نے رنز کے انبار لگائے وہیں غیرملکیوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ پاکستان سپر لیگ میں شین واٹسن 37 میچز میں 1114 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے ایونٹ میں سات نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ لیوک رونکی نے 23 میچز میں 754 رنز بنائے جس میں ان کی 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
رائلی روسو نے کوئٹہ کے لیے 31 میچز کھیلے اور 34 کی اوسط سے 750 رنز اسکور کیے۔ ڈوین اسمتھ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 میچز میں 701 رنز بنائے۔
کیمرون ڈلپورٹ 682 اور کیرون پولارڈ 650 رنز بنا چکے ہیں۔ کمار سنگاکارا، کیون پیٹرسن، کولن انگرام، روی بوپارہ اور تمیم اقبال بھی 500 سے زائد رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کامران اکمل 47 میچز میں 1286 رنز بنا کر اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں۔