Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فائیو میں شرکت کے لیے غیرملکیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز بھی پاکستان پہنچ گئے۔
کراچی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے ڈین جونز نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان واپس آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، پی ایس ایل فائیو میں غیرملکی کرکٹرز کے ساتھ بہترین کرکٹ کیلئے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس میں فاسٹ بولرز، اسپنرز، بیٹسمین اور وکٹ کیپرز سب ہیں، ہم ایونٹ کے لیے اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
ڈین جونز نے مزید کہا کہ ہمارا اسکواڈ متوازن ہے، ہمیں وہ بہترین کمبی نیشن اور پلئینگ الیون تیار کرنی ہے جو ہمیں میچز جتوا سکے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 14 فروری کے بعد اپنا کیمپ شروع کر رہی ہے اور اس کا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف ہو گا۔