Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور بولنگ کوچ وسیم اکرم پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ہر سیزن میں جیتنے کی کوشش کی تھی لیکن اس مرتبہ ہماری ٹیم بہت متوازن ہے۔ وسیم اکرم کے تجربے کے مطابق مختصر فارمیٹ میں کامیابی اس ٹیم کو ملتی ہے جس کی بولنگ مضبوط ہو۔
سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی کنگز کی بولنگ بہت مضبوط ہے، اچھے فاسٹ بولرز اور اسپنرز کراچی کی اس کی ٹیم میں موجود ہیں، گزشتہ ٹورنامنٹس میں آخری اوورز میں ہمارے پاس اچھے بولر کی کمی تھی لیکن اس مرتبہ محمد عامر کے ساتھ کرس جورڈن اختتامی اوورز میں بولنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان عماد وسیم، عمر خان اور افتخار احمد بھی بہترین بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ صرف بولرز ہی نہیں ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم اور جارح مزاج بیٹسمین ایلکس ہیلز اور شرجیل خان کی موجودگی میں ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ بھی کافی اچھی نظر آ رہی ہے جبکہ ڈین جونز کے آنے سے بھی بہت فرق پڑے گا۔