Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی اس لیے انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تاہم یہ تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر اگر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تو پی سی بی نے بھی ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تنزلی کر دی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ فارم کی بنیاد پر کھلاڑی ٹیم میں منتخب ہو رہے ہیں تو حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں پرفارم کیا انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا لیکن دوسری جانب محمد عامر نے بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
وسیم اکرم نے مصباح الحق کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ورلڈکپ میں تجربہ کی بھی ضرورت ہو گی۔