Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پی ایس ایل فور میں پاکستان آ کر میچز کھیلے تھے اور وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آنے کیلئے بے چین ہیں۔ شین واٹسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان آنے کیلئے بے قرار ہیں اور ایک مرتبہ پھر وہ پاکستانی سرزمین پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سر ویو رچرڈز سے جلد از جلد ملنا چاہتے ہیں، بہت سے سوال ہیں جو ویو رچرڈز سے کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی بھی تعریف کی۔
شین واٹسن نے کہا کہ ندیم عمر پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں اور مجھے ان سے ملنے کا بھی انتظار ہے۔ یاد رہے شین واٹسن گزشتہ پی ایس ایل سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے تھے۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔