Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی۔ بیٹسمینوں کی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ روہت شرما دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روس ٹیلر ایک درجے ترقی حاصل کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک بھی دو درجے ترقی کے بعد 6ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر موجود تھے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد وہ ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں جسپریت بمراہ 1 بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔ جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پہلا نمبر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو مل گیا ہے۔
مچل اسٹارک نے بھی دو درجے ترقی پا کر 8ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کے واحد بولر محمد عامر شامل ہیں جو کہ 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ آل راؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم کا تیسرا نمبر ہے۔