Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلیں گی۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان 8 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی دونوں ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل کے ابھی تک چار ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں اور ان دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم ایک مرتبہ بھی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان اب تک آٹھ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے پانچ میں کراچی کنگز کو کامیابی ملی جبکہ دو میں لاہور قلندرز فتحیاب ہوئی اور ایک میچ ٹائی ہوا جو لاہور قلندرز نے سپر اوور میں جیتا۔
پی ایس ایل 2020 میں کراچی کنگز کی ٹیم بابر اعظم، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد عامر اور کرس جورڈن جیسے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ لاہور قلندرز کو کرس لین، فخر زمان، محمد حفیظ، شاہین آفریدی، عثمان شنواری اور حارث رؤف کی خدمات حاصل ہوں گی۔