Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چند روز قبل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ قومی کرکٹر عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد چراغ پا ہو گئے اور انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے عملے کے سامنے اپنی شرٹ اتار کر استفسار کیا کہ میرے جسم پر چربی کہاں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر اکمل کی اس نازیبا حرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس خبر کے بعد پی سی بی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران جو بھی واقعہ پیش آیا اس پر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تمام فریقین کے مؤقف کو سنا گیا اور نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔
عمر اکمل نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جس کے بعد پی سی بی نے ان کی سرزنش کی اور سینیئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے انہیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔