Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ایسٹ لندن کے بفیلو پارک میں ہوا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز اسکور کیے۔ ٹینڈا بووما، کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وینڈرڈوسن نے بالترتیب 43، 31 اور 31 رنز بنائے۔
جیسن روئے نے اوپننگ کرتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ وہ 70 رنز بنا کو پویلین واپس روانہ ہوئے۔ ان کے بعد اوئن مورگن نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
جیسن روئے اور اوئن مورگن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی۔ مہمان ٹیم کو فتح کیلئے آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے لیکن لنگی نگیڈی نے انگلینڈ کو صرف 5 رنز بنانے دیئے اور ساؤتھ افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے کامیابی حاصل لی۔
لنگی نگیڈی کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔