Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور تو کر ہی چکے ہیں لیکن پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے چار مختلف شہروں میں کھیلیں جائیں گے۔ لاہور، کراچی کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیمز بھی پی ایس ایل فائیو کے میچز کی میزبانی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں رکھ سکتے تھے لیکن ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ کرکٹ کے کھیل کو ملک کے ہر کونے تک لے کر جائیں تا کہ وہ اسٹار کرکٹرز کو کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔
وسیم خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ایس ایل 2021 سے قبل دو، تین اسٹیڈیمز مزید تیار ہو جائیں تا کہ وہاں بھی انٹرنیشن لاور پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور فیصل آباد کے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ حیدرآباد اسٹیڈیم کے حوالے سے بھی ہم سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔