Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اس فرنچائز کی نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ فہیم اشرف نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے باؤلنگ کوچ سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ کوچ وقار یونس تھے لیکن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کو اسپن باؤلنگ کوچ سے مکمل باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں تھیں۔
فہیم اشرف پی ایس ایل فور کے دوسرے کامیاب باؤلر تھے جنہوں نے 12 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں ابھی تک صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی ہے۔ فہیم اشرف نے 24 میچوں میں 39 شکار کر رکھے ہیں اور پی ایس ایل کی تاریخ کے پانچویں کامیاب باؤلر ہیں۔