Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے اوپنر شرجیل خان دو سال کے وقفے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی کر رہے ہیں۔ وہ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ نجی ہوٹل میں کراچی کنگز کے میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ میرا پرانا چیپٹر اب بند ہو چکا ہے، ہر کسی کا ایک ماضی اور مستقبل ہوتا ہے اب میری توجہ آگے کی جانب ہے۔
جارحانہ بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی سے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈین جونز اور وسیم اکرم ملے جن کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ میں پہلے بھی کام کیا ہے۔
ان کے مطابق فی الحال قومی ٹیم میں واپسی ان کی ترجیح نہیں، ابھی جو میرے سامنے ہے توجہ اسی پر ہے۔ شرجیل خان، ایلکس ہیلز کے ساتھ کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کرتے دکھائی دے سکتے ہیں جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں۔