Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی پانچ ٹیموں نے اپنے کپتان کا اعلان کر دیا تھا اور اب پشاور زلمی نے بھی اپنے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈکوچ محمد اکرم نے نجی ہوٹل میں میڈیا سیشن کے دوران کہا کہ ڈیرن سیمی ہماری کپتانی کرتے آ رہے ہیں اور ہم نے انہی کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد اکرم نے کہا کہ وہاب ریاض پشاور زلمی کے نائب کپتان ہوں گے۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ کے مطابق وہ ایک متوازن ٹیم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور امید ہے اس مرتبہ ٹیم ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔
محمد اکرم نے مزید کہا کہ ان کے پاس اچھے اسپنرز، فاسٹ بولرز اور بیٹسمین موجود ہیں، ہم ایک اچھا کمبی نیشن بنا کر میدان میں اتریں گے۔ ایک مرتبہ کی چیمپئن پشاور زلمی پی ایس ایل میں اپنی مہم کا آغاز 21 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کرے گی۔