Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ کافی عرصے سے انجریز کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے لیکن وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں حسن علی ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کے ٹریننگ کیمپ میں حسن علی بولنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے جہاں انہوں نے مکمل ردھم کے ساتھ اپنی بولنگ کا جادو بھی جگایا۔
پشاور زلمی کے میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے مکمل فٹ ہیں اور ان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کا یہ ایک نادر موقع ہے جس سے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ حسن علی ورلڈکپ کے بعد سے فٹنس مسائل کا شکار رہے اور انہیں کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی وجہ سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچوں میں بھی شرکت سے محروم رہے۔ فٹنس بحالی کے طویل عمل سے گزرنے کے بعد بالآخر حسن علی کی گاڑی ٹریک پر آ ہی گئی ہے۔