Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر ایلکس ہیلز نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بولرز کو دن میں تارے دکھائے۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے حصہ لیں گے اور بھرپور کارکردگی کے لیے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
کراچی کنگز کے میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ایلکس ہیلز کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا اور یہاں کی مہمان نوازی بھی ابھی تک بہت زبردست رہی ہے۔
انگلش اوپنر نے کہا کہ انہیں کھیلنے کے لیے اچھی ٹیم ملی ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی کافی مددگار ہے۔ایلکس ہیلز نے امید ظاہر کی کہ وہ کراچی کنگز کو پہلا ٹائٹل جتوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے جبکہ کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 21 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کرے گی۔