Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں ہو رہی ہے۔
پاکستان اور اسکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کریں گے۔
جہانگیر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا ایک خاص لمحہ ہو گا اور میں تقریب کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔
رواں سال متعارف ہونے والے ٹرافی کے اوپر ایک چاند اور ستارہ نصب ہے جو پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹرافی 65 سینٹی میٹر لمبی اور اس کا کل وزن 8 کلوگرام ہے۔
یاد رہے رواں سال متعارف ہونے والی ٹرافی اب آئندہ تمام ایونٹ کے لیے مستقل رہے گی اور آئندہ ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کر دیا جائے گا۔