Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جہاں ایم سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولر احسان عادل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کر کے حریف ٹیم کے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا اور مہمان ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 204 رنز ہی بنا سکی۔
احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں کمار سنگاکارا کی وکٹ بھی شامل تھی۔ 204 رنز کا ہدف پاکستان شاہینز کیلئے آسان نہ تھا کیونکہ 104 رنز کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔
عرفان نیازی اور حسن محسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ عرفان نیازی 66 اور حسن محسن 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چھ شکار کرنے والے احسان عادل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔