Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ساؤتھ افریقہ کا دورہ کرے گی۔ بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کینگروز ساؤتھ افریقی سرزمین پر کھیلیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو جیکوئس فال نے کرکٹ شائقین کو واضح کر دیا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیرمناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جیکوئس فال نے کرکٹ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے کسی قسم کی نامناسب حرکت کر کے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کو شرمندہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر بال ٹیمپرنگ تنازع کے حوالے سے تنقید کی تو انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا جائے گا۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو نے کرکٹ شائقین سے گزارش کی کہ وہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کا اچھے انداز میں استقبال کریں۔