Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

زمبابوے ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اینڈی فلاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں، 1990 کی دہائی میں پاکستان کا کئی مرتبہ دورہ کیا اور اس ملک سے میری بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے کہا کہ پی ایس ایل جیسی مقبول لیگ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور ملتان سلطانز کے مالکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔
ان کہنا تھا کہ کوشش کروں گا پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کو کامیاب کرواؤں، فرنچائز کرکٹ میں کامیابی اہم ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کیلئے تیار کرنا بھی ضروری ہے اس سے ناصرف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط ہو گی بلکہ پاکستان کرکٹ کو بھی فائدہ ہو گا۔