Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈکپ 2020 کا فائنل میچ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ پہلے ہاف میں قومی ٹیم خسارے کا شکار تھی لیکن دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 41-43 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
قومی کبڈی ٹیم کی اس شاندار فتح پر قومی کرکٹرز بھی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ گراؤنڈ میں ناقابل یقین ماحول ہے، کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں آپ اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کا فائنل بہت ہی ڈرامائی انداز میں ختم ہوا اور پاکستان کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ وہاب ریاض کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پنجابی کمینٹری سے خوب لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ اگر پنجابی کمینٹری پی ایس ایل میں کروائی جائے تو وہ بالکل برا نہیں منائیں گے۔