Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں تین روزہ رہ گئے ہیں اور کرکٹرز کے درمیان لفظی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں رومان رئیس، فہیم اشرف اور ظفر گوہر نعرہ لگا رہے ہیں کہ رنگ جیت کا لال ہے، لال ہے۔
پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرخ سے بہتر پیلا رنگ ہے۔ حسن علی کے اس ردعمل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کی دو ٹرافیاں ہیں جبکہ آپ کے پاس ایک ہے۔
حسن علی نے دوبارہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں اس بار ہم بھی دو (2<2) جیت جائیں گے جس پر شاداب خان نے کہا کہ دو، دو کے برابر (2=2) ہوتا ہے اور دوسری بات (1<3) یاد رکھنا۔