Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں تو ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے لیکن انہوں نے پشاور زلمی کے بیٹسمین ٹام بینٹن کے ساتھ اپنا پلان بنا لیا ہے جن کے ہمراہ وہ سمرسیٹ کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔
ٹام بینٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت آ گیا ہے اور وہ اگلے چند ہفتے پاکستان میں گزارنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اظہر علی اور ریلوف وین ڈیر مروی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔
ریلوف وین ڈیر مروی دورہ پاکستان پر موجود مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اظہر علی نے ٹام بینٹن کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ کا منتظر ہوں اور فیفا گیم میں آپ کو مشکل وقت دینے کا انتظار کر رہا ہوں۔