Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فل سالٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے جہاں باؤلنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لیگز میں صرف ایک یا دو اچھے باؤلرز ہوتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں اچھے باؤلرز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
فل سالٹ نے کہا کہ وہ لاہور کے لذیذ کھانوں کا مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہاں بہترین کھانا ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیا تھا جہاں کھانا بہت شاندار تھا۔
پی ایس ایل فور میں بھی فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے چھ میچوں میں 15.66 کی اوسط سے صرف 94 رنز بنائے تھے جس میں ان کا بہترین اسکور 46 تھا جو انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف بنایا تھا۔