Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل بیٹھک کے نام سے ایک سیریز شروع ہو گئی ہے جس کی ہر نئی قسط میں تمام فرنچائز کے نمائندگان میں سے کوئی ایک مہمان بنتا ہے۔ پی ایس ایل بیٹھک کی نئی قسط میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم مہمان بنے۔
محمد اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے اس لیے میں پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے یہ ذہن میں رکھ کر ٹیمیں بنائیں کہ اس دفعہ میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور کراچی کے موسم میں بہت فرق ہو گا اور پچز میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ نے کہا کہ یہ سارے معاملات ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری مینجمنٹ نے ٹیم تشکیل دی کہ ہم کہاں فاسٹ باؤلرز کا استعمال کر سکتے ہیں اور کہاں اسپن باؤلرز کا۔