Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے شان مسعود کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے اور اچھی فارم میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں وہ بطور کپتان اچھا پرفارم کریں گے اور میری سپورٹ ان کے ساتھ ہو گی۔
اسٹار آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ بطور مینٹور میری ذمہ داری اپنی جگہ لیکن بطور کھلاڑی بھی میرے اوپر بہت بھاری ذمہ داری ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی مجھ سے توقعات وابستہ ہیں اس لیے میری پوری کوشش ہو گی کہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں بہت اچھی کرکٹ ہوتی آئی ہے، مستقبل کے لیے بہت اچھے کھلاڑی ملے ہیں اور امید ہے ابھی مزید کھلاڑی ملیں گے۔