Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئر شین واٹسن پی ایس ایل فائیو میں بھی اپنے بلے کا جادو جگانے کے لیے پرجوش ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب پاکستان آیا تو وہ میرے کیریئر کے خوبصورت لمحات میں سے ایک تھا، ایک بار پھر پاکستان کے جوشیلے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے اپنی متوازن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں بہت اچھے بیٹسمین اور بولرز ہیں، مجھے اس مرتبہ نیٹ پریکٹس چھوڑنا پڑے گی کیونکہ حسنین اور نسیم شاہ کو کھیلنا اتنا آسان نہیں۔
اس موقع پر شین واٹسن نے کہا کہ بش فائر میچ میں وسیم اکرم کو چھکے لگا کر افسوس ہوا، میں لیجنڈ سے معافی مانگتا ہوں۔ شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا تاثر مسترد کر دیا۔