Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی لیگ اسپنر شاداب خان کے لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن بھاری ذمہ داری لا رہا ہے۔ دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی بھاری ذمہ داری شاداب خان کے کندھوں پر آن پڑی ہے۔
اوپن میڈیا سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے جبکہ میرے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل میں قدم بطور ایمرجنگ پلیئر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہی رکھا تھا اور اب اسی ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ میں اس نئے چیلنج کے لیے بہت پرجوش ہوں، کپتانی کے ساتھ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میچ میں کراچی کنگز کو شکست دی۔