Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا پہلا پریکٹس میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کراچی میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے بلے باز شرجیل خان نے کافی عرصے بعد کرکٹ میں حصہ لیا۔ وہ بدقسمتی سے ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی نے 43 جبکہ کولن انگرام نے 42 رنز جوڑے۔ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔
کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ 33 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بولنگ کے شعبے میں کراچی کے اسپنر عمر خان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یاد رہے پی ایس ایل کے دوسرے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔