Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم دورہ پاکستان پر موجود ہے اور آج آخری میچ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے خلاف کھیل رہی ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم نے پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہیں چار وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔
ون ڈے میچ میں ایم سی سی اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں نبردآزما ہوئیں اور مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی چیمپئن ناردرن نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایم سی سی کو 9 رنز سے زیر کیا۔
ایم سی سی کی ٹیم پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جبکہ باقی تینوں میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گئے۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامپسن نے مہمان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایم سی سی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کیں۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ نے شاندار میزبانی پر ٹویٹر کے ذریعے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔