Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں اپنی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے۔ نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کہتے ہیں کہ بیک وقت پلیئر اور کوچ کا کردار ادا کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی، جو چیز پلیئرز کو بتائیں گے وہی خود بھی کریں گے۔
لیوک رونکی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ایکشن کیلئے تیار ہوں، جب پاکستانی تماشائیوں کے سامنے میچز ہوں گے تو اس کا مزہ ہی الگ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے تمام میچوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے اور میں نے وہ خوب انجوائے کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان نوجوان ہیں، ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے وہ اچھی قیادت کریں گے۔ لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 23 میچوں میں 8 نصف سنچریوں کیساتھ 754 رنز بنا رکھے ہیں۔