Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گی۔ اس پرمسرت موقع پر 350 فنکار اپنے فن سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں مکمل انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کے دوران آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ ایونٹ کی رنگارنگ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔