Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاف ڈوپلیسی نے ساؤتھ افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فاف ڈوپلیسی نے اپنے پیغام میں کہا کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ میری زندگی کا سب سے مشکل ترین فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی کی ذمہ داری یہ سوچ کر لی تھی کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی قیادت کروں گا لیکن اب کوئنٹن ڈی کوک اور کوچ مارک باؤچر کے ساتھ مل کر ٹیم کو نئے انداز میں تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کروں گا۔
فاف ڈوپلسی نے بتایا کہ 2019 کے ورلڈکپ کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کے بعد کپتانی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، میں چاہتا تھا نئی ٹیم کو مستقبل کیلئے تیار کروں اور اس دوران نئے کپتان کا بھی تعین کر سکوں۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں ساؤتھ افریقہ کی کامیابی کیلئے بہت محنت کی تھی۔ فاف ڈوپلیسی نے 112 انٹرنیشنل میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔