Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی ایڈیشن جتوانے والے مصباح الحق پانچویں سیزن میں اسی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مصباح الحق کا میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ٹیموں میں بہتری آئی ہے اور وہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ نے کہا کہ ہماری طاقت نوجوان اور انٹرنیشنل کرکٹرز کا کمبی نیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو متعارف کروایا، ان کی اچھے سے دیکھ بھال کی اور انہوں نے آگے جا کر اچھا پرفارم کیا۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہونے جا رہی ہے اور یہ ایونٹ نہ صرف ہماری فرنچائز کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شاندار موقع پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔