ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مارک باؤچر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اے بی ڈویلیئرز کی ٹیم میں واپسی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اے بی ڈویلیئر مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن وہ دنیا بھر میں ہونے والی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مسلسل حصہ لے رہے ہیں۔
مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اس وقت میڈیا اور عوام میں اے بی ڈویلیئر کے حوالے سے بہت بات ہو رہی ہے، میری اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ اس بارے میں گفتگو ہوئی ہے اور ہم بہت ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی خبر سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے ذمہ داری سنبھالی ہے تو میرا یہی مؤقف رہا ہے کہ ہم ورلڈکپ میں اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اے بی ڈویلیئرز اس وقت ہمیں دستیاب ہوتے ہیں جب ہم نے انہیں دستیاب ہونے کا بولا ہے تو وہ ورلڈکپ میں ہمارے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔