Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 34 میچوں میں 165 کے اسٹرئیک ریٹ سے 574 رنز اسکور کیے ہیں اور وہ اسلام آباد کی جانب سے پی ایس ایل میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔
آصف علی کی پاکستان ٹیم کی جانب سے کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے 18 ون ڈے میچوں میں 27.76 کی اوسط سے 361 اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 18 کی اوسط سے 331 رنز اسکور کیے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل میچوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ کچھ میچوں میں کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی لیکن اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ میں میری پرفارمنس اچھی رہی ہے۔
آصف علی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکام ہونے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔