Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقی کرکٹر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ عمران طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میرا شہر اور میرا گھر ہے، یہاں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، میں اپنے شہر اور اپنے گھر والوں کے سامنے کھیل رہا ہوں اس لیے اس کا تو اپنا مزہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے، میں یہاں پلا بڑھا ہوں، یہاں کھیلنا فخر کی بات ہے اور میری فیملی مجھے یہاں براہ راست کھیلتا ہوا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے پاس نوجوان کھلاڑی ہیں جو کہ باصلاحیت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ ہمارے پاس لیجنڈری شاہد آفریدی بھی ہیں ایسے کرکٹرز کا ہونا بہت مفید ثانت ہوتا ہے۔ عمران طاہر نے مزید کہا کہ خود بھی مشتاق احمد سے سیکھتا ہوں اور جونیئرز اگر پوچھیں گے تو ضرور مدد کروں گا۔