Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔ اسکواش کے عالمی چیمپئن جہانگیر خان پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی لے کر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے خوبصورت ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔
پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی میں احسان مانی، جہانگیر خان، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، فرنچائز مالکان اور کپتانوں نے شرکت کی۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود لاہور میں مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے خلاف میچ کی وجہ سے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت نہیں کر سکے۔
یاد رہے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔