Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پی ایس ایل کو تصور کیا جاتا ہے۔ 20 فروری کو اس کے پانچویں سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے اور اس کرکٹ میلے میں کل 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
22 مارچ کو شیڈول فائنل میں فاتح ٹیم کو چمکدار ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم دو لاکھ امریکی ڈالرز وصول کرے گی۔ پی ایس ایل 2020 میں ہر میچ کا بہترین کھلاڑی 4500 امریکی ڈالرز کا حقدار ٹھہرے گا۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کو بھی بھاری رقوم سے نوازا جائے گا۔
فاتح ٹیم رنرز اپ ٹیم کے علاوہ 89 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈ جیتنے والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہو گی۔