Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ کی چمیپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے آغاز سے قبل دونوں پریکٹس میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف اپنا پہلا پریکٹس میچ کھیلا تھا جہاں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز اسکور کیے تھے۔
جارح مزاج بیٹسمین لیوک رونکی نے 43 اور کولن انگرام نے 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 151 رنز اسکور کر سکی اور اسلام آباد کو 29 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بھی شاداب الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے۔ عماد بٹ نے 18 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسلام آباد نے 56 رنز سے فتح اپنے نام کی۔