Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے اوپنر اور پی ایس ایل کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل نے سابق ساؤتھ افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ کی موجودگی کو ٹیم کے لیے سودمند قرار دیا ہے۔ کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ گزشتہ برس مصباح الحق ہمارے ساتھ تھے اور اب ہاشم آملہ ساتھ ہیں جس سے بہت فائدہ ہو گا۔
کامران اکمل نے پریکٹس میچز کے انعقاد کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پریکٹس کے ساتھ ساتھ ٹیموں کا بھی اندازہ ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پریکٹس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے بعد پشاور زلمی کو بھی شکست دے دی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں پر 195 رنز بنائے تھے۔ عماد بٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں پشاور زلمی 139 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ اسلام آباد کے شاداب خان اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔