Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ویسے تو کئی بیٹسمین ایکشن میں نظر آئیں گے مگر تین کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں اور یہ سب پی ایس ایل میں ان کی پرفارمنس پر منحصر ہو گا۔
کراچی کنگز کے عمر خان نے گزشتہ پی ایس ایل میں بڑے بڑے بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا اور آٹھ میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نوجوان بولر اس مرتبہ بھی سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
سہیل اختر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کئی اچھی اننگز کھیل چکے ہیں اور اس مرتبہ انھیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اگر پی ایس ایل 2020 میں ان کی پرفارمنس اچھی رہی تو وہ جارح مزاج بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
موسیٰ خان نے پاکستان کی نمائندگی ضرور کی مگر جلد ہی ٹیم سے باہر ہو گئے۔ اس پی ایس ایل میں سلیکٹرز کی نظر ان کی پرفارمنس پر ہو گی اور اسلام آباد کی ٹیم میں ڈیل اسٹین کی موجودگی سے نوجوان بولر کو ضرور فائدہ ہو گا۔